بل گیٹس نے اگلے دس سال میں پیش آنے والے صحت کے بڑے مسائل سے آگاہ کر دیا

بل گیٹس نے اگلے دس سال میں پیش آنے والے صحت کے بڑے مسائل سے آگاہ کر دیا

واشنگٹن: بل اور میلنڈا گیٹس فاونڈیشن نے اپنی پہلی سالانہ ”گول کیپر رپورٹ“ میں اگلے عشرے میں صحت کے عالمی مسائل پر بھی بحث کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس رپورٹ میں عالمی صحت سے وابستہ چیلنج سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اورساتھ ہی ساتھ صحت کے مسائل کم کرنے کیلئے کی گئی کو ششوں میں جو کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں انکا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق دائمی امراض اور انفیکشن سے پھیلنے والی بیماریاں عالمی آبادی کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ ہوں گی اور اگلے دس برس ان کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔
بل گیٹس کے مطابق ماحولیاتی اور دیگر نامعلوم وجوہ کی بنا پر مہلک اور دائمی امراض اب بھی بڑے پیمانے پر موجود ہیں اور ان کے بارے میں آگہی ضروری ہے۔ جبکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض کے شکار افراد کی تعداد 2050 تک تین گنا ہوجائے گی۔ ماہرین اب بھی ان کی جینیاتی، ماحولیاتی اور طبی وجوہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
تاہم امریکہ میں اب بھی کینسر اور امراضِ قلب اموات کی سب سے بڑی وجوہ میں سے ایک ہے جبکہ دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ان کے خلاف موثر علاج دواﺅںکی تیاری کی تحقیق پر خطیر رقم بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ تاہم اس وقت دنیا بھر میں کینسر کے درجنوں علاج پر کام ہورہا ہے جو اپنے اپنے مراحل میں ہیں۔