کے پی کے حکومت کا بلین ٹری منصوبہ میں کرپشن سے پاک نہیں ہے،ریحام خان

کے پی کے حکومت کا بلین ٹری منصوبہ میں کرپشن سے پاک نہیں ہے،ریحام خان

اسلام آباد: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے بلین ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی نشاندہی کی ہے۔ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کے پاس پڑی ایک درخواست ٹویٹ کی ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مردان نے پودوں کے ٹھیکوں میں صرف ایک سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے کمیشن بنایا۔ جو ڈیڑھ کروڑ پودے لگائے جانے تھے ان میں سے ایک بھی نہیں لگایا گیا۔

یا د رہے کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف برسراقتدار ہے ، عمران خان ہی کی تجویز پر صوبے میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاو کے لیے ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔

عمران خان ہر پلیٹ فورم پر بلین ٹرمی منصوب کو شفاف رکھنے اور شفاف بنانے پر زور دیتے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت ہمیشہ سے صوبہ خیبر پختوخواہ میں شفاعیت کی دعویدار رہی ہے۔

e76997745d333c152da8547a8685fabc