وزیر اعظم کا وفادار کیوں کہا؟ اسپیکر قومی اسمبلی کا جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس

وزیر اعظم کا وفادار کیوں کہا؟ اسپیکر قومی اسمبلی کا جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو نوازشریف کا وفادار قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس سے ذاتی عناد اور جانبداری کا اظہار ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےپانامہ کیس کی سماعت کرنے والا  بینچ  کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائرکردیا ہے۔ریفرنس میں  مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر کو نوازشریف کا وفادار قرار دینا حقائق کے منافی ہے، جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس سے ذاتی عناد، جانبداری کا اظہار ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا تھا کہ کہ سپیکر قومی اسمبلی نواز شریف کے وفادار ہیں۔ایازصادق نے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیج دیا۔

دوسری جانب  اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید کر دی ہے۔اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کوئی ریفرنس دائرنہیں کیا گیا اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔