شہباز شریف کی طبیعت ناساز،سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ لالہ موسی اور وزیر آباد ملتوی

شہباز شریف کی طبیعت ناساز،سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ لالہ موسی اور وزیر آباد ملتوی

لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف کا آج کا دورہ لالہ موسی اور وزیر آباد ملتوی  کردیا گیا۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ  پنجاب نے بھی نواز شریف کے ہمراہ جانا تھا ،شہباز شریف کی نا سازی طبع باعث دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لالہ موسیٰ میں ریلی میں جاں بحق ہونے والے بچے حامد کے گھر جانا تھااور بچے کے ورثا سے تعزیت کرنا تھی اور اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیر آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔لیکن ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے بھی نواز شریف کے ہمراہ جانا تھا ،شہباز شریف کی نا سازی طبع باعث دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں