سیاسی جماعتیں جمہوریت کو مستحکم بنانے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں،احسن اقبال

سیاسی جماعتیں جمہوریت کو مستحکم بنانے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں،احسن اقبال

اسلام آباد:وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ووٹ کے تقدس کے تحفظ اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے پارلیمنٹ میں آئینی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس سلسلے میں حکومت کاہاتھ بٹاناچاہیے۔احسن اقبال نے جمہوری نظام کو بااختیاربنانے کے لئے مختلف اداروں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی جانب سے پیش کردہ تجویز کوسراہا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے گزشتہ چاربرس کے دوران شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتصادی بحالی، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بیرونی سرمایہ کاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ اور ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری حکومت کی نمایاں کامیابیوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ سیاسی بحران سے ملک میں حصص کی منڈی کو بڑانقصان پہنچاہے۔احسن اقبال نے کہاکہ ملک کو اندرونی وبیرونی خطرات کاسامنا ہے کیونکہ پاکستان مخالف عناصرملک کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں