شمالی کوریا کے ممکنہ حملے کے تناظر میں جاپانی شہر میں بچاؤ کی مشق

شمالی کوریا کے ممکنہ حملے کے تناظر میں جاپانی شہر میں بچاؤ کی مشق

ٹوکیو:  جاپان کے ساحلی شہر   کوتورا   میں عوام کو شمالی کوریا کے کسی بھی ممکنہ حملے  کی صورت میں بچاؤ   کی مشق   کرائی گئی۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق شہر میں خصوصی سائرن بجائے گئے۔ سکولوں میں موجود   بچوں کی بھی رہنمائی کی گئی کہ وہ سائرن سننے کے بعد کس طرح فوری طور پر محفوظ علاقے کی جانب دوڑتے ہوئے پہنچیں گے۔

کوتورا شہر کے لوگوں میں شمالی کوریا کے ممکنہ حملے کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔ شمالی کوریا   کی جانب سے یہ دھمکی سامنے آ  چکی ہے کہ وہ بحرالکاہل میں واقع  امریکی جزیرے گوام پر امریکی فضائی مرکز  کو میزائل سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ بھی شمالی کوریا کو متنبہ کر چکے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں