غزہ جانیوالی مصری انسان دوستانہ امداد روک دی گئی

غزہ جانیوالی مصری انسان دوستانہ امداد روک دی گئی

قاہرہ ؛مصری حکومت کی طرف سے غزہ کے لئے جانےوالی انسان دوستانہ امداد روک دی گئی ہے۔

بین الااقوامیڈیا کے مطابق مصری حکام نے رفح گذرگاہ بند کرکے غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے جانے والی الجزائر کی انسان دوستانہ امداد روک دی۔اس امدادی سامان میں ادویات، طبی وسائل اور بجلی کے جنریٹر شامل ہیں۔ یہ امدادی اشیا الجزائر کی بندرگاہ الجزیرہ سے اسپین کی ایک بندرگاہ پہنچائی گئیں اس کے بعد وہاں سے مصری بندرگاہ پورٹ سعید منتقل ہوئیں تاکہ وہاں سے یہ انسان دوستانہ امداد غزہ کے محصور فلسطینیوں تک پہنچائی جاسکیں۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا، مصری حکومت صیہونی حکومت کے مفادات کی تکمیل اور فلسطینیوں پر دباو¿ ڈالنے کی غرض سے اکثر و بیشتر اس گذرگاہ کو بند کردیتی ہے۔