چہرے پر نکلنے والے دانوں کا راز کھل گیا

چہرے پر نکلنے والے دانوں کا راز کھل گیا
چہرے پر نکلنے والے دانوں کا راز کھل گیا
چہرے پر نکلنے والے دانوں کا راز کھل گیا
چہرے پر نکلنے والے دانوں کا راز کھل گیا

چہرے پر نکلنے والے دانے صحت کے مختلف مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں، لیکن اکثر لوگوں کو معلوم نہیں کہ چہرے کے مختلف حصوں پر نکلنے والے دانوں کا تعلق کس قسم کی بیماریوں سے ہوتا ہے۔ 

ایک طبی رپقرٹ کے مطا بق ہمارا چہرہ ایک نقشے کی طرح ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ ہمارے جسم کے مختلف حصوں میں کیا ہورہا ہے۔ چونکہ ہمارے ماتھے کا تعلق معدے اور مثانے سے ہوتا ہے لہٰذا ماتھے پر نکلنے والے دانوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معدے یا مثانے میں مسائل ہیں۔اسی طرح ہمارے جسم میں ہارمونز کی تبدیلیوں کے اثرات ہماری ٹھوڑی پر ظاہر ہوتے ہیں، یعنی اگر آپ کی ٹھوڑی پر دانے نکلتے ہیں تو آپ کو اپنے جسم میں ہونے والی ہارمونز کی تبدیلیوں کے بارے میں ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔

اسی طرح ہمارے گال ہمارے پھیپھڑوں کے آئنہ دار ہوتے ہیں۔ جب ہمارے پھیپھڑے کسی بیماری سے دوچار ہوتے ہیں تو اس کے اثرات گالوں پر دانوں کی صورت میں بھی نظر آتے ہیں۔ مثال کے طور پر جب موسم بہار میں ماحول میں پولن کی کثرت ہوتی ہے تو لوگوں کو سانس کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، اور ایسی صورت میں عموماً گالوں پر دانے نکلنے کا مسئلہ بھی بڑھ جاتا ہے۔