100 کروڑ کلب کی جنگ میں اکشے کمار نے شاہ رخ خان کو مات دیدی

100 کروڑ کلب کی جنگ میں اکشے کمار نے شاہ رخ خان کو مات دیدی

اکشے کمار نے ممبئی : بالی ووڈ سٹار اکشے کمار کی نئی فلم ”ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا“ نے باکس آفس پر ایک ہفتے کے دوران 100 کروڑ سے زائد آمدنی اکٹھی کر لی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں اور مجموعی طور پر 8 ویں فلم ہے جب کہ اکشے کمار نے 100 کروڑ کلب کی جنگ میں شاہ رخ خان کو بھی مات دے دی ہے۔اکشے کمار اپنی فلم کے ذریعے بھارت کے سماجی مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے جس نے فلم بینوں کو بے حد متاثر کیا ہے اور فلم نے بھارت میں 8 روز میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے بھارت میں پہلے روز 13 کروڑ 10 لاکھ، دوسرے روز 17 کروڑ 10 لاکھ، تیسرے روز 21 کروڑ 25 لاکھ، چوتھے روز 12 کروڑ، پانچویں روز 20 کروڑ، چھٹے روز 6 کروڑ 50 لاکھ، ساتویں روز 6 کروڑ 10 لاکھ اور آٹھویں روز 4 کروڑ کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 100 کروڑ 5 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔