آزاد کشمیر: غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم تنخواہ 14ہزارروپے ماہوارمقرر کرنیکی منظوری

آزاد کشمیر: غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم تنخواہ 14ہزارروپے ماہوارمقرر کرنیکی منظوری

مظفرآباد :حکومت آزاد کشمیر نے غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم تنخواہ جولائی 2016 سے مبلغ14000/-روپے ( چودہ ہزارروپے) ماہوارمقرر کرنیکی منظوری دے دی۔محکمہ لیبر و یلفیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ جملہ کمپنی مالکان / نمائندگان کو اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیئے ضلعی آفیسران محکمہ کوبھی خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مظفرآباد میں ناظم لیبر کی خصوصی ہدایت پر راجہ قیصر رشید انسپکٹرلیبر ویلفیئر نے حکومتی نوٹیفکیشن عوامی لیبر یونین نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے صدر حاجی عبدالطیف اور واپڈا لیبر یونین کے نمائندگان کو فراہم کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔

اس کے علاہ مختلف صنعتی و تجارتی مراکز ،کمرشل ادارہ جات ،پرائیویٹ سکولز/کالجز، بیکریز ، ہوٹلز، پیٹرول پمپس ،سکیورٹی کمپنیز، بنکس، کنسلٹنٹس/ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تمام ذمہ داران کو بھی باقاعدہ نوٹسز اجراء کرتے ہوئے ہدایت کر دی گئی ہے کہ غیر ہنر مند ورکرز کو کم از کم ماہوارمبلغ 14000/-روپے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔ انسپکٹر راجہ قیصر رشید نے مزید کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف آزاد کشمیر میں نافذ العمل لیبر قوانین کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں