بلدیاتی انتخابات کروانے کے دعوے ٹھس، حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز لگائے جانے کا فیصلہ

 بلدیاتی انتخابات کروانے کے دعوے ٹھس، حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز لگائے جانے کا فیصلہ

مظفرآباد: بلدیاتی انتخابات کروانے کے دعوے ٹھس، حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز لگائے جانے کا فیصلہ ، مظفرآباد ڈویژن سے مسلم لیگ ن کے سینئر کارکنوں کے ناموں پر غور  کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے انتخابات سے قبل اعلانات کیئے تھے کہ اقتدار میں آکر پہلے بلدیاتی انتخابات کروائیں گے، برسر اقتدار آتے ہی پہلے خطاب میں ہی فاروق حیدر نے بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان بھی کیا ،دسمبر میں انتخابات نہ ہوسکے جبکہ اپریل اور مئی میں انتخابات کرانے کے دعوے بھی ہوئے ہوائی نظر آرہے ہیں۔

وزیر برقیات و قانون راجہ نثار کے بیان کہ بلدیاتی اداروں میں اہل افراد کو ایڈجسٹ کیا جائیگا جبکہ ترقیاتی اداروں میں سرکاری افسران تعینات ہونگے کے بعد سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ۔ زرائع کے مطابق مظفرآباد ڈویژن سے کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ کے لیئے مسلم لیگ ن کے سینئر کارکنوں کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ ضلع نیلم سے اقبال مغل مظفرآباد سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیلئے تین نام چوہدری احسن منظور، خواجہ اعظم رسول اور نثار الحسن گیلانی جبکہ ضلع جہلم ویلی سے فرید خان کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

کارکنان مسلم لیگ ن کی جانب سے بلدیاتی اداروں میں ایڈجسٹمنٹ کو تسلیم کیا جارہا ہے جبکہ دیگر جماعتوں نے فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور اسے حکومتی نااہلی قراردیا ہے ۔ کئی سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے لنگوٹ کس رکھے تھے وزیر قانون کے بیان کے بعد امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں