پالتو جانوروں کو گھر سے دور رہ کر کنٹرول کرنے والی ڈیوائس متعارف

پالتو جانوروں کو گھر سے دور رہ کر کنٹرول کرنے والی ڈیوائس متعارف

نیویارک : پالتو جانوروں کے حوالے سے امریکی کمپنی نے ایک ڈیوائس ”فربو“ متعارف کرائی ہے، اس ڈیوائس کی مدد سے مالک اپنے پالتو جانوروں کی گھر سے دور رہ کر بھی دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔ یہ ڈیوائس ایک ایپ کی مدد سے سمارٹ فون کے ساتھ کنیکٹ ہو جاتی ہے اور مالک اس ڈیوائس میں نصب کیمروں کے ذریعے اپنے پالتو جانوروں پر نظر رکھنے کے ساتھ انہیں مختلف احکامات دے کر اسے احساس دلا سکتے ہیں کہ وہ اس کے آس پاس ہیں اور اسے دیکھ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں