بلند عمارتوں پرخطرناک کرتب دکھانے والا نڈر نوجوان

 بلند عمارتوں پرخطرناک کرتب دکھانے والا نڈر نوجوان

مراکش:گزشتہ دہائی سے دنیا کی اونچی عمارتوں پر کرتب دکھانے والے سٹنٹ مین اور وومین کو کون نہیں جانتا ۔بلند عمارتوں پر توازن برقرار رکھ کر انتہائی چابکدستی سے سٹنٹ دکھانا کہ دیکھنے والے ورطہ حیرت میں پڑجاتے ہیں۔

دنیا میں بے شمار ایسے خطروں کے کھلاڑی پائے جاتے ہیں جو اپنی مہارت کا لوہا منوانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

مراکش کے شہر طنجہ کی بلند عمارتوں پر خطرناک کرتب دکھاکر سب کو حیران کردینے والے نوجوانوں کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے۔

دروان پرفارمنس کرتب بازوں کی ذرا سی غفلت ان کی موت کا سبب بن سکتی تھی، لیکن انہوں نے شاندار صلاحیت کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنا توازن برقرار رکھا اور دیکھنے والوں کو  حیران کر دیا۔