بھارتی اداکارہ بھوانا اغوا، جنسی استحصال کا سامنا

بھارتی اداکارہ بھوانا اغوا، جنسی استحصال کا سامنا

کوچی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ملیائم فلم نگری کی معروف اداکارہ بھوانا فلم کی شوٹنگ کے بعد ترشور شہر سے کوچی جا رہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اداکارہ کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا جب کہ ملزمان اداکارہ سے چلتی گاڑی میں ہی دست درازی کرتے رہے اور اس دوران ان کی ویڈیو بھی بنائی تاہم ملزمان ڈیڑھ گھنٹے بعد اداکارہ کو کوچی کے قریب گاڑی سے پھینک کر فرار ہو گئے۔

اداکارہ کی جانب سے مقدمے کی درخواست کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ان کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اداکارہ کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے پیسے بٹورنا چاہتے تھے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں