نیو جرسی، نیا دل لگانے کے بعد ڈاکٹروں نے خاتون کو پُرانا واپس کر دیا

نیو جرسی، نیا دل لگانے کے بعد ڈاکٹروں نے خاتون کو پُرانا واپس کر دیا

نیو جرسی: نیو جرسی کی لیزا سیلبرگ 12 سال کی عمر سے دل کے عارضے میں مبتلا تھی حالیہ دنوں میں ڈاکٹرز نے انہیں زندگی بچانے کے لیے فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔ تاہم انہیں 71 دن تک ڈونر کا انتظار کرنا پڑا اور آخر کار ڈاکٹروں کو کامیابی مل گئی اور انہوں نے اس خاتون کو نیا دل لگا دیا۔

48 سالہ امریکی خاتون کے لیے 14 فروری 2017 زندگی میں ایک نیا آغاز ثابت ہوا جب وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوئی اور خاتون نے ڈاکٹروں سے اپنا پرانا دل مانگا اور ڈاکٹروں نے اس خاتون کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اسے یہ دل دیکر اس کے ویلنٹائن ڈے کو اور یادگار بنا دیا جو اپنے ساتھ گھر لے گئی۔

لیزا نے بتایا 20 سال پہلے اس بیماری کی وجہ سے وہ اپنی بہن کو کھو چکی ہیں تاہم اب وہ اپنے اس پرانے دل کو لیکر جا کر اس پر تحقیق کریں گی اور لوگوں کو لاحق ہونیوالی اس بیماری کے حوالے سے آگاہی دیں گی تاکہ باقی لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں