لاہور کے نوجوان نے جاپانی خاتون سےشادی، پیسےاورفون لے کرگھر سے نکال دیا

لاہور کے نوجوان نے جاپانی خاتون سےشادی، پیسےاورفون لے کرگھر سے نکال دیا

لاہور کے ماجد نے سوشل میڈیا پر جاپانی خاتون سے دوستی کی اور پھر شادی کے لیے پاکستان بلایا۔خاتون پاکستان پہنچی تو دو روز ساتھ رہا پھر پیسے اور قیمتی موبائل فون لے کر گھر سے نکال دیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، رقم اورموبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق یوشی نامی خاتون کی سوشل میڈیا پر لاہور کے ماجد سے دوستی ہوئی تھی، وہ ماجد سے شادی کے لیے پاکستان آئی اور اسلام قبول کرکے اپنا نام مہرالنساء رکھ لیا ۔

ملزم ماجد نے جاپانی خاتون کو دو دن اپنے ساتھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رکھا اور پھر رقم اور قیمتی موبائل ہتھیا نے کے بعد گھر سے نکال دیا۔

خاتون نے ملزم کے خلاف جاپانی سفارتخانے اور پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا۔