جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئےانوکھی جیکٹ تیار

جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئےانوکھی جیکٹ تیار

 جرمنی:ہوائی جہاز پر سفر کرنے والے مسافر جو کے بھاری سامان کے ساتھ  جہاز پر سوار ہوتے ہیں ان کو زیادہ سامان سمبھالنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب اس کا حل ایک کمپنی نے ’’ایئرپورٹ جیکٹ‘‘ کی صورت میں پیش کیا ہے جو 33 پونڈ (15کلوگرام) تک وزنی اشیا سنبھال سکتی ہے۔

ایئرپورٹ جیکٹ میں 14 جیبیں اور 2 عدد جڑنے اور الگ ہوجانے والی جیبیں شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق ایئرلائنز اکانومی مسافروں سے اضافی سامان پر بے رحمی سے پیش آتی ہے اسی بنا پر ایسی ایک جیکٹ بنائی گئی ہے جس میں لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، 4 جوتے، 2 جینز، 5 ٹی شرٹس، ڈی ایس ایل آر کیمرہ اور دیگر بہت سا سامان سماسکتا ہے۔

جیکٹ کے ڈیزائنر کا کہنا ہےکہ جیکٹ میں کل 14 گہری جیبیں ہیں اور اس کے علاوہ چھوٹی بڑی کئی جیبیں بنائی گئی ہیں۔ 2 جیبیں ایسی ہیں جنہیں لگایا اور نکالاجاسکتا ہے اور ان میں ایک پورا بیگ سماسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس جیکٹ سے چیکنگ میں بھی شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا مکمل طور پر جیکٹ اور اس کی تمام جیبیں خالی کروا کر تسلی کرنی پڑے گی۔