دنیا کی چند بہترین ملازمتیں

دنیا کی چند بہترین ملازمتیں

اسلام آباد: زندگی کی گاڑی کو چلانے کے لیے ‘کام’کرنا بیحد ضروری ہے،آفس ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم روز جاتے ہیں اور کام کرتے ہیں،اس کے علاوہ روزانہ وہاں کے مسائل جیسے ساتھی ورکرز،غصہ دلانے والے کسٹمرز سے  نبرد آزما بھی ہونا پڑتا ہے۔

لیکن اگر آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں اکیلے کام کرنے میں آرام محسوس ہوتا ہے  ،اور آپ دوسروں کی دی گئی ہدایات کے مطابق کام کرنے میں بے آرامی محسوس کرتے ہیں  تو آپ کے لیے ایسی جابز بہتر ہیں’ جہاں کے باس آپ خود ہوں’۔

یہاں 6 ایسی جابز کے بارے میں تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں۔

Interior design
گھروں کو سجانا سنوارنا اور ڈیکوریٹ کرنا نہ صرف بہت اچھا کام ہے بلکہ اس میں آپ کو کسی کی ہدایت پر عمل بھی نہیں کرنا پڑے گا ،اس جاب سے آپ سالانہ اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔

Event promotion
مختلف ایونٹ اور تقریبات کی پروموشن یا تشہیر کرنا بھی ایک اچھا آپشن ہوسکتا ہے،اس جاب کے لیے  فارمل ایجوکیشن یا بہت بڑی ڈگری کی ضرورت بھی نہیں ہوتی بلکہ آپ کا تجربہ ، دماغی صلاحیت اور لوگوں سے بات کرنے کا انداز اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Catering
اگر آپ کسی وجہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ گئے ہیں  اور بہت اچھی جاب ملنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو‘کیٹرنگ’ کا بزنس آپ کے لیے بہترین رہے گا،یہ بزنس موجودہ دورکی ضرورت بنتا جا رہا ہے،لوگ شیلف اور کُک کے پیشے سے متاثر ہو کر اس فیلڈ کو اپنا رہے ہیں۔

Personal training
فٹنس ٹرینر کی جاب ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جنہیں  آفس میں بیٹھ کر گھنٹوں کام کرنے میں دشواری محسوس ہوتی ہے ،لیکن اس جاب کے لیے آپ کے پاس تجربے کے ساتھ باقاعدہ لائسنس ہونا بھی ضروری ہے۔

Real estate agent
رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی جاب سیلف میڈ ہونے کے ساتھ بہت مزیدار بھی ہے ،روزانہ مختلف لوگوں سے ملنا ان کے خیالات کے مطابق گھر ڈھونڈنا اپنے آپ میں ایک بہترین جاب ہے،لیکن اس کے لیے آپ کو پری لائسنس کورس کرنے کے بعد اس کا امتحان بھی پاس کرنا پڑے گا۔

Makeup artist
یہ جاب خواتین کے لیےبیحدپُرکشش ہے،اگر آپ میں دوسروں کو سجانے سنوارنے  کی صلاحیت موجود ہے تو آپ اس جاب کے لیے ہی بنی ہیں ،میک اپ آرٹسٹ کے لیے خاص تعلیم کی بھی ضرورت نہیں ہوتی بس آپ کو کچھ کورسز کرنے کے ساتھ لوگوں کو خوبصورت بنانے کا ہنر آناچاہئے