کنگنا رناوت مشہور ریلیٹی شو کے میزبان پر برس پڑیں

ممبئی: بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت اپنی نقل اتارنے پر مشہور ٹی وی رئیلٹی شو”دی وائس انڈیا“ سیزن 2 میں میزبان پر برس پڑیں اور انہیں تھپڑ مارنے کی دھمکی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت اور شاہد کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم”رنگون“ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں مشہور رئیلٹی شو”دی وائس انڈیا“ کے سیزن 2 میں شرکت کی جہاں شو کے جج گلوکار شان اور سلیم مرچنٹ نے معروف کامیڈین اور شو کی میزبان سوگاندھا مشرا سے ان کی نقل اتارنے کا کہا جس پر میزبان نے کنگنا کی نقل اتار ۔ بالی ووڈ کوئین کو اپنی نقل اتارنہ صرف ناگوار گزرا بلکہ وہ غصے میں آگ بگولہ ہوگئیں اور سب کے سامنے میزبان کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تم سدھر جاو¿ ورنہ تھپڑ پڑے گا اور سارے دانت باہر گرجائیں گے۔خاتون میزبان اور شو کے سیٹ پر موجود تمام افراد کنگنا کے اچانک بدلتے رویئے پر حیران ہوگئے۔