سمارٹ فون کی رفتار بڑھانے کا انتہائی آسان طریقہ سامنے آگیا

لاہور : اگر آپ اپنے سمارٹ فون کی سست رفتار سے تنگ آچکے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم اس خبر میں آپ کو کچھ ایسے طریقہ کار کے بارے میں بتائیں گے جن کے ذریعے آپ سمارٹ فون کی سپیڈ کو تیز کر سکتے ہیں ۔

اور سب سے اہم بات یہ کہ ان طریقہ کار پر عمل کیلئے آپ کا موبائل ایکسپرٹ ہونا بالکل بھی ضروری نہیں بلکہ آپ مندرجہ ذیل دی گئی ہدایات پر عمل کر کے باآسانی اپنے سمارٹ فون کی رفتار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ بتایا ضروری ہے کہ یہ طریقہ کار اینڈرائڈ کا تازہ ترین ورڑن لالی پاپ استعمال کرنے والے تمام صارفین استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے موبائل کی رفتار میں کافی بہتری لا سکتے ہیں۔
٭ موبائل کی سیٹنگز میں جائیں اور "About Phone" پر کلک کریں۔
٭ اب یہاں موجود آپشن "Build Number" پر اس وقت تک کلک کریں جب تک آپ کے سامنے یہ میسج نہ آ جائے کہ ”You are now a developer“
٭ اب آپ موبائل پر واپس جانے یعنی ”Back“ کا بٹن دبائیں تو یہاں آپ کو ایک نئی آپشن ”Developer Options“ نظر آئی گی۔ اس پر کلک کریں۔
٭ اب اس ونڈو میں نیچے کی جانب سکرول کرنے پر آپ کے سامنے "Window animation scale" ، "Transition animation scale" اور "Animator duration scale" کی آپشنز آ جائیں گی۔
٭ اب باری باری ان تینوں آپشنز پر کلک کریں اور ان میں موجود ڈیفالٹ Animation scale جو کہ 1x ہے، کو تبدیل کر کے .5x کر دیں۔
٭ بس اب آپ کا کام ختم ہو گیا ہے اور اب آپ اپنے موبائل فون کو ری سٹارٹ کر کے موبائل فون کی رفتار میں اضافے کو محسوس کر سکتے ہیں۔