کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 175 رنز کا ہدف دیدیا

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 175 رنز کا ہدف دیدیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشارو زلمی کو 175 رنز کا ہدف دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔ کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 27 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے۔کراچی کی جانب سے سنگا کارا اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا ۔ اور ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا۔سنگاکارا نے 28 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کرس گیل کریز پر آئے اور 11 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ بابر اعظم بھی 446 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک اور روی بوپارہ نے ٹیم کو اچھا اسکور دیا۔ روی بوپارہ نے 20بالوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ شعیب ملک نے 27 بالوں پر برق رفتار 51 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری طرف کیرن پولارڈ نے 4 بالوں پر 4 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر افتخار احمد رہے جنہوں نے 2 اوورز میں 8 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔شکیب الحسن اور عمران خان جونیئر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔