دورہ صدارت کے آخری ہفتے میں باراک اوباما قیدیوں پر مہربان

دورہ صدارت کے آخری ہفتے میں باراک اوباما قیدیوں پر مہربان

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے اپنے دور صدارت کے آخری ہفتے میں 209 افراد کی سزاو¿ں میں کمی اور 64 قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جن لوگوں کی سزاوں میں کمی کی گئی ہے ان میں سب سے اہم نام حساس حکومتی و عسکری دستاویز ویب سائٹ وکی لیکس کو دینے والے سابق فوجی اہلکار بریڈلے میننگ کا ہے۔
امریکی صدر کی جانب سے سزا میں کمی کرنے کے بعد اب بریڈلے میننگ کی سزا 17 مئی 2017 کو ختم ہو جائے گی۔ بریڈلے میننگ نے گزشتہ برس دو بار خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ امریکی صدر کی جانب سے جن قیدیوں کی سزاو¿ں میں کمی اور معافی دی گئی ہے ان میں زیادہ تر منشیات سے متعلق جرائم میں سزا یافتہ ہیں۔
یاد رہے عافیہ صدیقی کی وکیل نے سوشل میڈیا  پر مہم چلائی تھی جس میں پاکستانی حکومت کو عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے  اوبامہ انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی،مگر پاکستانی حکومت نے اوبامہ انتظامیہ کویہ درخواست نہیں لکھی۔