پولیس نے نیو نیوز کے رپورٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈلا

پولیس نے نیو نیوز کے رپورٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈلا

لاہور:فیصل آباد پولیس کی نیو نیوز کے ساتھ بدتمیزی.پولیس نے نیو نیوز کے رپورٹر زبیر ساجد ڈھلوں پر تشدد کیا.جلسہ گاہ میں داخلے پر روک کر تشدد کیا گیا.آپ کو جلسہ گا داخل نہیں ہونے دیا جائے گا.میڈیا صبح سے پہنچا ہے آپ دیر سے آئیں ہیں۔ صدر ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن عامر ملک کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں جلسہ گاہ کے اندر جانے کی پاداش میں نیو نیوز کے رپورٹر زبیر ساجد ڈھلوں پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں.انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  فوری طور پر زبیر ساجد پر تشدد کا نوٹس لے. فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا حبیب نیو نیوز کے رپورٹر پر پولیس گردیکی پر شدید مذمت کی  ۔