اگر آپ ذیابیطس کے ڈر سے چاکلیٹ نہیں کھارہے تو۔۔۔

ہمیشہ ہی سے یہ کہاجاتا ہے کہ جو لوگ ذیابیطس کا شکار ہوں انہیں میٹھا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے لیکن ایک تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے

اگر آپ ذیابیطس کے ڈر سے چاکلیٹ نہیں کھارہے تو۔۔۔

روم:  ہمیشہ ہی سے یہ کہاجاتا ہے کہ جو لوگ ذیابیطس کا شکار ہوں انہیں میٹھا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے لیکن ایک تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے۔2005ءمیں ایک اطالوی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے تک ذیابیطس کے مریضوں کو سیاہ چاکلیٹ کھانے کو دی گئی اور یہ بات سامنے آئی کہ ان کا بلڈ پریشر کم رہا اور ساتھ ہی ان میں انسولین کی مزاحمت میں کمی ہوئی۔ انسولین کی مزاحمت کی وجہ سے خلیوں میں گلوکوزجذب نہیں ہوتا اور نتیجہ کے طور پر خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔ تحقیق میں جن لوگوں نے سفید چاکلیٹ استعمال کی انہیں بالکل بھی فائدہ نہ ہوا۔

ایک اور تحقیق جوجرنل Appetiteمیں شائع ہوئی میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے زندگی میں چاکلیٹ استعمال نہیں کی یابہت کم کھائی ان میں ذیابیطس ہونے کا امکان زیادہ تھا۔تحقیق کاروں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار سیاہ چاکلیٹ کھانے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاکلیٹ کھانے کے زیادہ شوقین نہیں توصرف ایک اونس چاکلیٹ کھانے سے آپ ذیابیطس کے خلاف مدافعت پیدا کرسکتے ہیں۔