ملکی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

ملکی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو دفاعی پیداوار اور جاری و مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے دفاعی پیداوار کے معیار کو سراہا اور ایچ ای ٹی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دفاعی مصنوعات کا معائنہ کیا جب کہ چیئرمین ایچ ای ٹی کو جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا جب کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔