پاکستان اور چین مل کر بھارت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں:سابق بھارتی وزیر دفاع

پاکستان اور چین مل کر بھارت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں:سابق بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر دفاع ملایم سنگھ یادیو نے پاکستان اور چین پر نیا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین جو کہ بھارت کا سب سے بڑا حریف ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سابق وزیردفاع ملایم سنگھ یادیو نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر بھارت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔حال ہی میں بھارت اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر حکومتی پارلیمنٹ کیساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوکہا ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ پڑوسی ملک سے ہمیں کیا خطرات ہیں ۔ انھوں نے کہامیں اس حوالے سے حکومت کو برسوں سے آگاہ کررہا ہوں۔
ملایم سنگھ کے مطابق بھارت کو سب چین سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ چین نے بھارت پرحملہ کرنے کے لیے پاکستان کیساتھ ہاتھ ملا لیا ہے لیکن اس معاملے سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے کچھ نہیں کیا گیا جب کہ چین بھارت پرحملہ کرنے کے لیے تیاربیٹھا ہے ۔
واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔ بھارت کی جانب سے جاری اشتعال انگیزی کے بعد چین نے بھی جنگی مشقو ں کاآغاز کردیا ہے۔