دوسری سہ ماہی کے دوران چین کی اقتصادی شرح نمو میں بہتری

دوسری سہ ماہی کے دوران چین کی اقتصادی شرح نمو میں بہتری

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو میں بہتری آئی جس کی وجہ صنعتی شعبے میں استحکام ہے۔

حال ہی میں جاری ہونے والی سرکاری جائزہ رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران مالیات اور جائیدادوں کے شعبوں میں بڑی بدحالی رہی تاہم صنعتی شعبے نے اس عرصے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث اقتصادی شرح نمو میں مجموعی طور پر بہتری آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسری سہ ماہی کے دوران صنعتی شعبے کی شرح نمو 6.6 فیصد رہی جو پہلی سہ ماہی میں 6.5 فیصد رہی تھی۔سہ ماہی کے دوران جائیدادوں کے شعبے میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہوا جو 2015 ء کے بعد سب سے کم اضافہ ہے۔پہلی سہ ماہی کے دوران اس شعبے میں نمو کی شرح 7.8 فیصد رہی تھی۔

مالیات کے شعبے میں دوسری سہ ماہی کے دوران نمو کی شرح 3.2 فیصد رہی جو کہ 2004 ء کے بعد اس کی کم ترین شرح نمو ہے۔پہلی سہ ماہی کے دوران اس شعبے کی شرح نمو 4.4 فیصد رہی تھی۔

مصنف کے بارے میں