قطر پاکستان سے 1بلین ڈالر کی اشیاءخوردنوش درآمد کرے گا

قطر پاکستان سے 1بلین ڈالر کی اشیاءخوردنوش درآمد کرے گا

اسلام آباد:سعودی عرب سمیت تمام عرب  ممالک کی طرف سے قطر کے بائیکاٹ کے بعد اب قطر پاکستان سے کھانے پینے کی اشیاءدرآمد کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک کے قطر کیساتھ  بائیکاٹ کے بعد قطر کو کھانے پینے کی اشیاءکی کمی محسوس ہونے لگی تھی۔ چونکہ قطر کھانے پینے کی اشیاءکا بڑا حصہ سعودی عرب سے درآمد کرتا تھا تو سعودی عرب کے بائیکاٹ کے بعدقطر نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے۔قطرمالی لحاظ سے انتہائی مضبوط ملک ہے جو پاکستان سے 1بلین ڈالر کی اشیاءخوردنوش در آمد کرنے کی سکت رکھتا ہے۔
گزشتہ دنوں قطر کے تجارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران انھوں نے پاکستان سے 1بلین کے کھانے پینے کی اشیاءکی درآمد پر بات چیت کی، جن میں بیف، مٹن ، چکن ، چاول اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءشامل ہیں۔