چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن ،بھارتی سکھ نے تو حد ہی کردی

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن ،بھارتی سکھ نے تو حد ہی کردی

دہلی: چیمپئنز ٹرافی میں تاریخی فتح نے دنیا بھر میں پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔اس پر دنیا بھر میں پاکستانی اپنی ٹیم کی جیت پر جشن منارہے ہیں۔لیکن بھارت میں بھی پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور جیت پر بھنگڑے بھی ڈالے جا رہے ہیں۔بھارت میں موجود ایک سکھ نے تو حد ہی کر دی ۔پاکستان قوم کو چیمپئن بننے پر مبارکبا دی اور پھر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ سکھ فین نے جہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے وہاں سکھ فین نے پاکستان کو بہت بہت مبارک ہو شاہینوں نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی ہے۔آپ لوگوں نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ ہمیں بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔

یادرہے دنیائے کرکٹ میں جہاں پاکستان کی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ،وہی دنیا بھر میں اپنے شائقین کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔

آپ بھی ویڈیو دیکھیں

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
 

مصنف کے بارے میں