چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح پر انوکھا جشن، ملتان میں وکلا کی ہڑتال

 چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح پر انوکھا جشن، ملتان میں وکلا کی ہڑتال

ملتان: ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وکلا نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح پر ہڑتال کیا ،جس کے باعث سائیلن کو مشکلات کا سامنا کر پڑ ا۔پیر کوچیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں ملتان ڈسٹرکٹ بار نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان محمد یوسف زبیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف کو پچھاڑ کر عید کا تحفہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کی جانب سے پوری قوم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہیں ۔ اسی خوشی میں وکلا پیر کو عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے لئے پیش نہیں ہوئیے۔

وکلا کی جانب سے ہڑتال کے باعث کورٹ آنے والے سائیلن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس شاندار فتح پر پاکستان سمیت دنیا میں پاکستانیوں نے جشن منایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مصنف کے بارے میں