چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچے ہیں، اسی وجہ سے میں مسکرا رہا ہوں، ویرات کوہلی

لندن : آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں درگت بننے کے باوجود ویرات کوہلی مسکرا رہے تھے اس مسکراہٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچے اسی وجہ سے میں مسکرا رہا ہوں۔ 

چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ ہم نے پاکستان کو ہلکا لے گئے کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لینا چاہئے، ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دینا کا فیصلہ اچھا تھا لیکن پاکستانی بلے بازوں نے میچ کی کنڈیشنز سے ہٹ کر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوئے، سارا کریڈٹ پاکستان کو دینا چاہئے کہ انہوں نے تمام شعبوں میں ہماری پلاننگ کے خلاف بہترین کام کیا۔

پاکستانی کھلاڑی آج ہم سے زیادہ جیت کے لئے محنت کر رہے تھے۔ہمیں اننگز کے دروان پاکستان کی وکٹیں لینے کے محض چند ہی مواقع ملے۔لیکن پاکستانی بیٹنگ اور باؤلنگ شروع سے ہی ہمارے خلاف جارحانہ رہی۔ہمیں مایوسی کی بجائے اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی ضرورت ہے۔ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں درگت بننے کے باوجود ویرات کوہلی مسکرا رہے تھے اس مسکراہٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچے اسی وجہ سے میں مسکرا رہا ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔