پشاور :پاکستان کی جیت پر عوام کاجنون بے قابو ،فائرنگ کے الزام میں16افراد گرفتار

پشاور :پاکستان کی جیت پر عوام کاجنون بے قابو ،فائرنگ کے الزام میں16افراد گرفتار

پشاور: پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے لئے پشاور میں اندھا دھند فائرنگ کرنے والے گرفتار 61افراد پر عدالت نے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں بھی ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ اندھی گولیوں کی زد میں آکر کئی افرادزخمی بھی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتے رہے ۔ پشاور میں فائرنگ کے الزام میں 66،افرادگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔61افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، عدالت نے ملزمان پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔
دوسری طرف لاہور میں بھی ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،گولیاں لگنے سے خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔لیکن پولیس تاحال کسی ملزم کو پکڑ نہ سکی،کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی شائقین کرکٹ قانون کی دھجیاں بکھیرتے اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

مصنف کے بارے میں