لاہور، اسلام آباد ،مری ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں بارش

لاہور : ملک کے مختلف علاقوںمیں موسم کروٹ بدلنے لگا ، اسلام آباد ، ایبٹ آباد ،مری ،گوجرانوالہ اورسیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں ابر رحمت برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کراچی میں بھی ابر آلود موسم نے ڈیرے ڈال لیے، وسطی اور بالائی پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی آج سے بارش کاسلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون کی انٹری 
اسلام آباد میں کالی گھٹائیں جم کر برسیں ،،جل تھل ایک ہو گیا،ایبٹ آباد ،،مری اور دیگر علاقوںمیں بھی برکھارت برسنے سے موسم کامزاج بدل گیا
گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور نارووال میں بھی آسمان سے بوندیں گرتی رہیں۔ کراچی میں ابر آلود موسم کاراج ہے ،،،آج شہر کے بعض علاقوںمیں بونداباندی کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسم کی خبر دینے والوں نے بتایا ہے کہ آج سے کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوگا ،،جو جمعہ کے روز تک جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں