بھارت چین کے ساتھ موجود مسائل کو اچھی طرح حل کرنے کا خواہاں ہے، بھارتی وزیر

بیجنگ: بھارتی وزیر دفاع وجے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت چین کے ساتھ ترقی پزیر ممالک کے مفادات کے تحفظ کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا چاہتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ قریبی تعاو ن سے موجود مسائل کو اچھی طرح حل کرنے کا خواہاں ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے بھارتی وزیر دفاع وجے سنگھ سے ملاقات کی۔اس موقعے پر وانگ ای نے کہا کہ چین بھارت کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہے اور دو طرفہ تعلقات میں موجود حساس مسائل اور تنازعات کو معقول طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے حال ہی میں شانگھائی تعاون تنظیم میں بھارت اور پاکستان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دو بڑے با اثر ملکوں کی حیثیت سے چین بھارت کے ساتھ برکس ممالک اور شانگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالطرفہ تعاون کے نظام کے دائرے میں علاقائی اور عالمی امور میں زیادہ اہم کردار کی ادائیگی کیلئے انتھک کوشش کرتا رہیگا۔

ادھر وجے سنگھ نے یہ خیال ظاہر کیا کہ بھارت چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ چین کے ساتھ قریبی تعاون کرکے آپس میں موجود مسائل کو اچھی طرح حل کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ ترقی پزیر ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا چاہتا ہے۔

مصنف کے بارے میں