پاکستان میں 2050تک بزرگ شہریوں کی تعداد 4 کروڑ 33 لاکھ تک پہنچ جائیگی

پاکستان میں 2050تک بزرگ شہریوں کی تعداد 4 کروڑ 33 لاکھ تک پہنچ جائیگی

لاہور:پاکستان میں 2050 تک بزرگ شہریوں کی تعداد 4 کروڑ 33 لاکھ تک پہنچ جائیگی۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں 60سال سے زائد عمر کے حامل شہریوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ 13 لاکھ ہے۔

؎پاکستان ان 15 ممالک میں شامل ہے جہاں معمر شہریوں کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔ایک اندازے کے مطابق 2050 تک ملک میں معمر شہریوں کی تعداد 4 کروڑ 33 لاکھ ہو جائے گی جو مجموعی ملک کی آبادی کا 15 فیصد ہوں گے۔حکومت نے 11ویں پانچ سالہ منصوبے میں بزرگ شہریوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے پالیسی متعارف کرائی ہے۔

جس میں 60 سال کی عمر کے حامل افراد کے تمام کوائف کو اکٹھا کرنا شامل ہے۔حکومت بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے اور وفاقی بجٹ میں ریگولر ملازمین کے ساتھ ساتھ پنشنرزکے لیے بھی مراعات میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں