رواں سال کے اندر ہر صورت میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، و زیر اعظم آزاد کشمیر

 رواں سال کے اندر ہر صورت میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، و زیر اعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت رواں سال کے اندر ہر صورت میں بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کے لئے بجٹ میں50کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے ، نئی قیادت کی تیاری اور گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مقامی حکومتوں کا قیام ناگزیر ہے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان کو با اختیار اور باوقار انداز میں حکومتی معاملات میں شریک کار بنائیں گے انہیں سرکاری ملازم نہیں بلکہ حکمران بنائیں گے۔ لیگی کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ماضی میں آزاد کشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر کوئی توجہ نہیں دی گئی لیکن موجودہ حکومت بلدیاتی انخابات کے انعقاد میں سنجیدہ ہے اور عوام سے کیا گیا یہ وعدہ ہر صورت میں ایفا کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سیکرٹری الیکشن کمشن و سابق الیکشن کمشنر بلدیات شیخ نسیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مصنف کے بارے میں