سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا منفی آغاز

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا منفی آغاز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( میں کاروباری ہفتے کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 265 پوائنٹس
کی کمی دیکھی گئی۔100 انڈیکس میں 0.57 فیصد کمی کے باعث مارکیٹ 46 ہزار 593 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 83 پوائنٹس اور نچلی ترین سطح 46 ہزار 313 پوائنٹس رہی۔بینکنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ کاروباری سرگرمی نظر آئی جس میں 3 کروڑ 61 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اس کے بعد کمیونیکیشن اور توانائی کے شعبے نمایاں رہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 7 ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 114 کی قدر میں اضافہ، 209 کی قدر میں کمی اور 33 کی قدر میں استحکام رہا.

مصنف کے بارے میں