شیخ رشید نے شرجیل میمن کی رہائی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیدیا

شیخ رشید نے شرجیل میمن کی رہائی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیدیا

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شرجیل میمن کی رہائی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا پولیس نے شرجیل میمن کو ائیر پورٹ پر جس طرح چور ڈاکوؤں کی طرح پکڑا وہ ڈرامہ تھا۔ صرف رسمی کارروائی کر کے رہا کر دیا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا امریکی صدر کی بیٹی برگر کی دکان پر کام کرتی ہے اور ہمارے وزیراعظم کی بیٹی کے پاس 8 سو کروڑ روپے کے فلیٹس ہیں۔ انہوں نے کہا 2017  پاکستان کی سیاست کا اہم ترین سال ہے لہذا عوام ہوش اور سچائی سے کام لیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں