جہلم ' تتڑوت سے 35لاکھ سال قدیم ہاتھی دانت دریافت

جہلم ' تتڑوت سے 35لاکھ سال قدیم ہاتھی دانت دریافت

جہلم:پہاڑی علاقے تتڑوت سے ہاتھی کا 35 لاکھ سال پرانا دانت دریافت ہوا ہے۔ ہاتھی دانت کی لمبائی 40 انچ اور وزن 15 کلو گرام ہے۔جہلم کے پہاڑی علاقے تتڑوت سے ہاتھی کا 35 لاکھ سال قدیم دانت دریافت کیا گیا ہے۔ یہ ہاتھی دانت پنجاب یونیورسٹی کے طلبا نے دریافت کیا ہے جس کی لمبائی 40 انچ اور وزن 15 کلو گرام ہے۔خیال رہے کہ جہلم، چکوال اور میانوالی میں ہاتھیوں کے نایاب ترین دانت دریافت ہوتے ہیں اور اس علاقے کو ہاتھیوں کے دانتوں کی جنت کہا .

یاد رہےجہلم کا یہ علاقہ اپنی قدامت کی وجہ ست مشہور ہے،اس علاقے میں سکندر اعظم نے بھی قیام کیا تھا، لیکن سکندر بھی تین ہزار سال پہلے آیا جبکہ اس علاقے کی ہاتھیوں کے دانتوں کی دریافت سےثابت ہوتا ہے کہ آج سے لاکھوں سال پہلے بھی یہاں زندگی موجود تھی،یہ ہاتھی لاکھو ں سال پہلے کسی قدرتی تباہی کا شکار ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں