چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی گئی

چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی گئی

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئی کٹ بھی متعارف کرا دی ہے جسے شائقین خوب پسند کر رہے ہیں اور شدت سے اس دن کے منتظر ہیں جب کھلاڑی نئی وردی پہن کر میدان میں اتریں گے۔

چیمپینز ٹرافی کیلئے متعارف کرائی گئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس پر پی سی بی کے لوگو کیساتھ ساتھ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017کا لوگو بھی کندہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن کے دوران استعمال ہونے والی کٹس کی فراہم کر دی گئی ہیں جن کی تیاری میں سبز اور سلیٹی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت ہے۔ ٹریننگ کٹ پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سپانسرز اور پی سی بی کا لوگو بھی پرنٹ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر نئی کٹ کی تصاویر وائرل ہونے پر شائقین کرکٹ بھی پرجوش ہو گئے ہیں اور ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے ہیں تاہم زیادہ تر لوگوں نے پسندیدگی کا ووٹ دیا ہے