چمن : سرحدی دیہات میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز

چمن : سرحدی دیہات میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز

چمن :افغان شیلنگ سے متاثرہ ضلع چمن کے سرحدی دیہات کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق تین روز میں مردم شماری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔ضلع چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا عمل دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہوا۔

افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں مردم شماری کا عمل تین دن میں مکمل کیا جائے گا، مردم شماری کیلئے ہر گھر کے سربراہ کی علاقے میں موجودگی یقینی بنائی گئی ہے تاہم دیگر متاثرہ افراد بدستور خیمہ بستی میں موجود ہیں۔

اس سے قبل کلی لقمان اور کلی جہانگیرمیں5مئی کو افغان شیلنگ کے بعد مردم شماری روک کر دونوں علاقے مکینوں سے خالی کرالیے گئے تھے ۔یاد رہے مردم شماری کے دوران افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی دیہات پر گولہ باری شروع کر دی تھی جس سے دس افراد شہید ہو گئے تھے،جواب میں پاک فوج نے افغانستان کی چار  پوسٹیں تباہ کر دیں تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں