فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف ہوٹلز مالکان سراپا احتجاج

فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف ہوٹلز مالکان سراپا احتجاج

فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف ہوٹلز مالکان سراپا احتجاج بن گئے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کرتے ہوئے۔روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا.پنجاب فوڈ اتھارٹی مضر صحت کھانوں کے خلاف میدان میں آئی تو کارروائیاں کرتے ہوئے شہر کے مختلف فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا ۔فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں  پر نجی ہوٹل ،سویٹ شاپ اور بیکری مالکان نے سمندری روڈ پر شدید احتجاج کیا ۔

احتجاج میں شریک افراد نے گلے میں سوکھی روٹیاں ڈالے ہاتھوں میں بینرز اور لیگی جھنڈے اٹھائے ٹائروں کو جلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نورالامین مینگل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں پورے پنجاب کی بجائے فیصل آباد میں کیو ں جاری ہیں.

یاد رہے کہ فیصل آباد کے مختلف ہوٹلوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مارا جس کے دوران فاسٹ فوڈ ریستورنٹ پر غیر معیاری کوکنگ آئل میں کھانا تیار کرنے پر جُرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد ہونے پر ریسٹورنٹ پر دو لاکھ روپے کا جرُمانہ بھی عائد کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں