سمارٹ فون صارفین کی بڑی مشکل آسان

لاہور: سمارٹ فون صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ۔ سائنسدانوںنے سمارٹ فون کیلئے ایسی فلیش بیٹری تیار کر لی جو کہ صرف 5 منٹ میں چارج ہوگی ۔ یہ فلیش بیٹری اسرائیلی کمپنی (اسٹارٹ اپ) ’اسٹورڈاٹ‘ نے کی ہے جو کہ آئندہ سال فروخت کے لئے پیش کی جائے گی۔ کمپنی نے دو سال قبل اس کا ایک بھاری بھرکم ماڈل متعارف کرایا تھا۔

کمپنی سی ای او ڈورون میسرسڈوف کے مطابق اس وقت ایشیا میں فون بیٹریاں بنانے والی دو کمپنیاں پہلے ماڈل بنا کر اس کی آزمائش کررہی ہے جبکہ 2018 کے شروع میں تیزرفتاری سے چارج ہونے والی اس بیٹری کو تجارتی پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔اس بیٹری میں خاص قسم کے کرسٹل نصب ہیں جو دو نینومیٹر چوڑے ہیں اور انہیں ’نینوڈاٹس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کرسٹل کسی بھی بیٹری کی افادیت 10 گنا تک بڑھا سکتے ہیں۔ جبکہ الیکٹروڈ کے ایک کنارے پر رہتے ہوئے کرسٹل بجلی جمع کرنے والے کیپیسٹر کی طرح کام کرتا ہے۔
دوسرے سرے پر کرسٹل بیٹری کے لیتھیئم والے حصے میں بہت تیزی سے چارج بھیجتا ہے اور اس طرح کسی بھی فون کی بیٹری صرف 5 منٹ میں چارج کی جاسکتی ہے۔ کچھ روز قبل اسی کمپنی نے اپنی تیز رفتار بیٹری کے بارے میں کہا تھا کہ یہ کسی کار کی بیٹری بھی 5 منٹ میں چارج کرسکتی ہے اور اس سے کار 300 میل تک کا سفر طے کرسکتی ہے۔ کمپنی نے کئی بین الاقوامی نمائشوں میں بیٹری چارجنگ کا کامیاب عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔