مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے داخلے کی اطلاعات ، کرفیو نافذ کر دیا گیا

مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے داخلے کی اطلاعات ، کرفیو نافذ کر دیا گیا

مہمند ایجنسی:  فاٹا کی مہمند ایجنسی میں 6 خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع پر کرفیو نافذ کردیا گیا۔ کرفیو کے بعد تمامنقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ اس قبل اسکولوں اور ہسپتالوں میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامت کیے گئے ہیں ۔ سرکاری اداروں کی سکیورٹی میں بھی بہت زیادہ اضافہ کر دیا گیا ۔ کرفیو اس لیے نافذ کیا گیا ہے کہ خدانخواستہ اگر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات میں صداقت ہے تو  زیادہ نقصاب نہ اٹھانا پڑے۔

واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں گزشتہ کئی مہینوں سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور متعدد مرتبہ یہاں سیکورٹی فورسز اور امن کمیٹی کے سربراہوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایجنسی میں 6 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پوری ایجنسی میں کرفیو لگا دیا گیا ہے اور ایجنسی اس وقت شدید سیکورٹی خطرات سے دوچار ہے۔واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں گزشتہ کئی مہینوں سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور متعدد مرتبہ یہاں سیکورٹی فورسز اور امن کمیٹی کے سربراہوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

 علاوہ ازیں مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئے میں نامعلوم شدت پسندوں نے رات کی تاریکی میں ایک سیکورٹی اہلکار کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مہمند ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے.پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

مہمند ایجنسی کے ساتھ واقع خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیر ستان میں جون 2014 سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔

مہمند ایجنسی کے ساتھ واقع خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیر ستان میں جون 2014 سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ماضی میں مہمند ایجنسی دہشت گرد تنظیم کالعدم جماعت الحرار کا گڑھ رہا ہے اور یہاں سیکورٹی فورسز کی جانب سے جماعت الحرار کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مصنف کے بارے میں