ایک ٹویٹ ثانیہ مرزا کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی ، فوراََ ڈیلیٹ کرنا پڑی

ایک ٹویٹ ثانیہ مرزا کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی ، فوراََ ڈیلیٹ کرنا پڑی

لاہور :  شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا  نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا جھوٹ بولا کہ وہ آسانی سے پکڑا گیا جس کے بعد ثانیہ مرزا کو کافی شرمندگی ہوئی اور انہوں نے جلدی سے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ۔ ثانیہ مرز نے ٹویٹر پر  ایک ٹویٹ کیا اور وہ ٹویٹ ایسا تھا کہ جسے آسانی سے پکڑا جا سکتا تھا اور ایسا ہی ہوا جب ایک صارف نے ثانیہ مرزا کو ٹیگ کر کے بتایا کہ آپ نے جھٹ بولا ہے ۔جس کے بعد ثانیہ نے وہ ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی ۔

   تفصیلات کے مطابق سمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنے سمارٹ فون کی تشہیر کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا تو ثانیہ مرزا سمیت کئی مشہور شخصیات کو اس کام کیلئے منتخب کر لیا۔ لہٰذا اس مہم کیلئے ثانیہ مرزا نے ایک ٹویٹ کی لیکن فوراً ہی یہ انکشاف ہو گیا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ 

ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں ون پلس 3T چند مہینوں سے استعمال کر رہی ہوں اور اس سمارٹ فون کو استعمال کرنے کا بہت ہی لطف آیا ہے۔“

 ان کا پیغام جیسے ہی جاری ہوا تو ایک ٹوئٹر صارف نے ان کا جھوٹ پکڑ لیا کیونکہ ٹویٹ کے نیچے ہی یہ بھی لکھا آ رہا تھا کہ انہوں نے یہ پیغام اپنے آئی فون سے جاری کیا ہے حالانکہ وہ اپنے پیغام میں ون پلس کمپنی کے سمارٹ فون 3T کے استعمال کرنے کی بات کر رہی تھیں۔ صارف نے جیسے ہی ان کا یہ جھوٹ پکڑا اور ثانیہ مرزا کی توجہ دلائی تو انہوں نے فوراً ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں