چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد عباس کیمپ میں طلب

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلا یکم جون سے برطانیہ میں سلطنت برطانیہ میں سجے گا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ روایتی حیرف بھارت کے ساتھ 4 جون کو ہوگا۔ پاکستان اپنے روایتی حریف سمیت تمام ٹیموں کو پچھاڑنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔ تاہم اب پاکستانی ٹیم نے اپنے باولنگ اٹیک کو مزید بہتر بنانے کیلئے ویسٹ انڈیز میں عمدہ کاکردگی دکھانے والی کھلاڑی محمد عباس کو کیمپ میں طلب کرلیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد عباس کیمپ میں طلب

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلا یکم جون سے سلطنت برطانیہ میں سجے گا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 4 جون کو ہوگا۔ پاکستان ٹیم اپنے روایتی حریف سمیت تمام ٹیموں کو پچھاڑنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔ تاہم اب پاکستانی ٹیم نے اپنے باولنگ اٹیک کو مزید بہتر بنانے کیلئے ویسٹ انڈیز میں عمدہ کاکردگی دکھانے والی کھلاڑی محمد عباس کو کیمپ میں طلب کرلیا ہے۔
محمد عباس اس وقت انگلینڈ میں ہی موجود ہیں اور کل سے کیمپ جوائن کر یں گے، محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اب ان کو انگلش کنڈیشنز کیلئے موزوں سمجھتے ہوئے کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسکواڈ برمنگھم میں موجود ہے اور کنڈیشنز سے آگاہی کیلئے تربیت میں مصروف ہے۔