دنیا کی مہنگی ترین گھڑی !آپ کے خیال میں اس گھڑی کی قیمت کیا ہوگی؟

آپ کے خیال میں اس گھڑی کی قیمت کیا ہوگی؟اگر تو آپ ایک یا دو ہزار ڈالر یا زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ڈالرکہتے ہیں تو بالکل غلط، درحقیقت یہ دنیا کی سب سے مہنگی گھڑی ہے جو 11 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی

دنیا کی مہنگی ترین گھڑی !آپ کے خیال میں اس گھڑی کی قیمت کیا ہوگی؟

لاہو ر: آپ کے خیال میں اس گھڑی کی قیمت کیا ہوگی؟اگر تو آپ ایک یا دو ہزار ڈالر یا زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ڈالرکہتے ہیں تو بالکل غلط، درحقیقت یہ دنیا کی سب سے مہنگی گھڑی ہے جو 11 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔943 پیٹک فلپ ریفرنس 1518 نے نیلامی کے دوران اس قیمت پر فروخت ہوکر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ 1943 میں تیار ہونے والی اس سٹین لیس سٹیل گھڑی کی یہ قیمت درحقیقت اس کے نایاب ہونے کی وجہ سے لگی۔ اس طرح کی 1940 کی دہائی کی صرف چار گھڑیاں موجود ہیں جس میں پہلی بار دائمی کلینڈر بھی دیا گیا تھا اس گھڑی کے سیریل نمبر میں 1 لکھا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اس ماڈل یعنی 1518 کو سٹیل سے تیار کیا گیا۔ اس گھڑی کی نیلامی سوئٹزرلینڈ میں ہوئی۔ اس سے قبل سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والی گھڑی 7.38 ملین ڈالر کی تھی۔