ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند مبارک، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم یکم دسمبر کو ہو گی

ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند مبارک، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم یکم دسمبر کو ہو گی

ربیع الاول کا چاند مبارک،عید میلا النبی صلی اللہ علیہ وسلم کب منائے جائے گی جانئے اس خبر میں

کراچی:مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آ  گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ربیع الاول 1439 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور زونل کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کا جائزہ لیا گیا۔

ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات کو پرکھنے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم یکم دسمبر بروز جمعہ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔