واٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کروا دیا

لاہور: واٹس ایپ نے لائیو لوکیشن شیئرنگ فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی لوکیشن کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

صارفین لائیو لوکیشن فیچر کو آن کرکے اپنے دوستوں کو اس بات سے آگاہ کر سکیں گے کہ وہ اس وقت کہاں سفر کر رہے ہیں اور کس جگہ موجود ہیں تاہم فیچر کو دورانِ چیٹ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے اور صارفین 15 منٹ ،ایک گھنٹہ یا 8 گھنٹے کے لئے اپنی لوکیشن کو شیئر کر سکتے ہیں۔


صارفین کی سیکیوریٹی اور پرائیویسی کو محفوظ بنانے کے لیے واٹس ایپ نے اس فیچر کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کیا ہے اور صارفین جب چاہیں لوکیشن شیئرنگ کو روک سکتے ہیں۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ کے دوران لوکیشن آپشن پر کلک کرکے کولیشن شیئرنگ کا دورانیہ منتخب کیا جا سکتا ہے۔