ہاتھ پاؤں کی جلن در کرنے کا آسان ترین طریقہ جانیئے

ہاتھ پاؤں کی جلن در کرنے کا آسان ترین طریقہ جانیئے

اسلام آباد:آج کل اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ معمر افراد کے علاوہ نوجوانوں میں بھی  ہاتھ اور پاؤں کی جلن کی شکایات عام ہوتی ہیں۔ اس مسلے کی وجہ سے مردو خواتین کو رات میں زیادہ پریشانی ہوتی ہے جب وہ سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو پاؤں کی جلن بُر ی طرح تنگ کرنا شروع کرتی ہے ۔ 

بعض اوقات یہ مسئلہ سردیوں میں بھی جاری رہتا ہے ہیں جسکی وجہ سے لوگ ٹھنڈی غذائیں استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔دراصل یہ مسئلہ جگر کی کمزوری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔جگر کی کمزوری کی وجہ سے صاف خون نہیں بنتا۔چڑچڑاپن زیادہ رہتا ہے اور دن کے اوقات میں بھی نیند کا بہت غلبہ رہتا ہے۔ ہاتھوں اور پاؤں کی جلن سے بچنے کے لیے 125گرام خشک آملہ ، 50 گرام دیسی اجواین، 50 گرام نوشادر ، 50 گرام کلونجی ، 50کرام تخم کاسنی اور 50 گرام خشک ادرک کو اچھی طرح صاف کرکے نہایت باریک پیس لیں اور باہم ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ بوتل کا ڈھکن سختی سے بند ہو تاکہ دوا نمی سے محفوظ رہے۔

کھانے کے بعد آدھا چائے کا چمچ دوا تھوڑے سے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔خون کی کمی اور ہاتھ پاؤں کی جلن دور کرنے میں یہ نسخہ مفید ثابت ہوگا۔